گوادر میں کول فائرڈ پاور پراجیکٹ کے سبب مقامی آبادی کو ایک ہزار ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے۔
.
ایک سرکاری ذرائع کےمطابق سی پیک کے تحت گوادر میں 300 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پراجیکٹ تعمیر کیا جا رہا ہے جس سے مقامی لوگوں کے لیے 1000 سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی اور علاقے میں بجلی کی قلت میں بھی کمی آئے گی۔ سی پیک اتھارٹی کے ایک ملازم کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ یہ میگا پراجیکٹ آنے والے سالوں میں مزید مضبوطی اور تیزی سے آگے بڑھے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا موجب گا۔واضح رہے کہ یہ پاور پلانٹ گھریلو صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






