گوادر پورٹ میں 50 میگاواٹ کا آئی پی پی پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔
.
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی پاور پروڈیوسرز کے ساتھ مل کر گوادر میں 50 میگاواٹ کے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) پلانٹ کی تعمیر کی تجویز رواں ہفتے گوادر میں حکومت اور چینی کارپوریشنز کے درمیان اہم اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ گوادر میں بجلی کا شارٹ فال، جو کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ گوادر کے دوران زیرِ بحث رہا اب گوادر کے حوالے سے اجلاس کے دوران زیر بحث آنے والے دیگر مسائل کے علاوہ اولین ترجیح کے طور پر اس کے حل پر غور کیا جائے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…