گوادربندرگاہ اور سی پیک کے تحت تازہ ترین پیشرفت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد۔
.
پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کے منسٹر کونسلر یانگ نونے “گوادربندرگاہ: مشترکہ خوشحالی کی تازہ ترین پش رفت اور امکانات” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا جس کا انعقاد سنٹر فار بی آر آئی اینڈ چائنا اسٹڈیز – انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز نے رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے کیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے گوادر پورٹ کی اہمیت اورسی پیک کے تحت پاکستان اور چین کی طرف سے مشترکہ طور پر کی گئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادرہوائی اڈہ،نقل وحمل اور توانائی کے منصوبوں پر کام ابھی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پینے کے صاف پانی کے پلانٹس، ہسپتال اور پیشہ ورانہ تربیتی ادارے نے مقامی آبادی کی معیارِ زندگی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔اس تقریب سے خطاب کرنے والوں میں وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے ہیڈ آف پالیسی (سی پیک) کے سربراہ ڈاکٹر لیاقت علی شاہ،سینیٹر ستارہ ایاز اور صدر آئی پی ڈی ایس فرحت آصف بھی شامل تھے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…