Home Latest News Urdu گورنر پنجاب نے چین کی جانب سے تمام شعبوں میں مسلسل تعاون کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔
Latest News Urdu - March 11, 2023

گورنر پنجاب نے چین کی جانب سے تمام شعبوں میں مسلسل تعاون کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔

.

گورنر ہاؤس میں چینی سولر کمپنی ینگلی سولر کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان کا با اعتماد اور دیرینہ دوست رہا ہے جس نے ہرمشکل وقت میں مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے 2013 میں پاکستان کے توانائی کے بحران کے حل میں چین کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ وفد کی قیادت ینگلی سولر کے جنرل منیجر سیلز ایلن گینگ کر رہے تھے اور ان کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاہور کے ڈائریکٹر ابو زر غفاری بھی تھے۔ گورنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ سی پیک خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے گیم چینجر اہمیت کا حامل ہے

Comments Off on گورنر پنجاب نے چین کی جانب سے تمام شعبوں میں مسلسل تعاون کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔