چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کی جانب سے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکبادپیش
.
چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک مبارکبادی پیغام میں چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات اور دوستی میں نہایت بہتری آئی ہیں اور یہ ہمیشہ سے مضبوط اور اٹوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں اور کووڈ-19 کی تباہ کن وبا سے قطع نظر چین اور پاکستان نے مشکلات پر قابو پانے میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے اور چین پاکستان دوستی مسلسل مستحکم ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے اور سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری تعمیر و ترقی کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…