Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت تھر بلاک-II کا فنانشل کلوز ستمبر میں ہو جائے گا۔
Latest News Urdu - August 5, 2020

سی پیک کے تحت تھر بلاک-II کا فنانشل کلوز ستمبر میں ہو جائے گا۔

Enter Your Summary here.

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ سی پیک کے تحت تھر بلاک-2میں 330 میگاواٹ پاور پلانٹ کا فنانشل کلوز ستمبر کے آخر تک متوقع ہے۔ تھل نوا اور حبکو کی مشترکہ 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ بجلی کے اس منصوبے پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے اور اس سے مقامی سطح پر 305 ملازمت کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت سی پیک کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔ تھر بلاک-II میں وقت کے ضیاع کو روکنے کے لئے کمپنی کی اپنی ایکویٹی کے ذریعے سے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔

Comments Off on سی پیک کے تحت تھر بلاک-II کا فنانشل کلوز ستمبر میں ہو جائے گا۔

Check Also

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک جے ڈبلیو جیز اور 13ویں جےسی سی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی ر…