Home Latest News Urdu آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - January 23, 2024

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

.

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔ تفصیلات  کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور سی پیک منصوبوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چینی نائب وزیر خارجہ کے جذبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لیے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

Comments Off on آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …