Home Latest News Urdu وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ کی ملاقات،سی پیک منصوبوں کی کامیابی کیلئے مل کر کام کرنے پر زور
Latest News Urdu - January 23, 2024

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ کی ملاقات،سی پیک منصوبوں کی کامیابی کیلئے مل کر کام کرنے پر زور

.

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی کامیابی کے لئے پاکستان کے بھرپور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں فریقوں کو جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے چینی نائب وزیر خارجہ اور ان کے وفد کے ارکان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی سدا بہار سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ملاقات کےد وران پاک چین تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دورے کے دوران ہونے والی مختلف ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ۔

Comments Off on وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ کی ملاقات،سی پیک منصوبوں کی کامیابی کیلئے مل کر کام کرنے پر زور

Check Also

سی پیک اورڈویلپمنٹ روڈز پاک،ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں معاون ہوں گے ،رکن ترک پارلیمنٹ

ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سنیئر رہنما،رکن پارلیمنٹ اور پاک ترک پار…