Home Latest News Urdu ایک سال میں سی پیک کے تحت اربوں روپے کے بڑے منصوبے مکمل ہوئے،احسن اقبال
Latest News Urdu - June 23, 2023

ایک سال میں سی پیک کے تحت اربوں روپے کے بڑے منصوبے مکمل ہوئے،احسن اقبال

۔

وزیرمنصوبہ بندی اور ترقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک سال میں اربوں روپے کے بڑے منصوبے مکمل ہوئے ہیں جس سے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے سے متعلق موجودہ حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی دس سالہ تقریبات اور پاکستان اور چین کی آئندہ ہونے والی بارہویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے موقع پر اسلام آباد میں ہونے والی ابتدائی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئے، چین کی سرکاری کمپنیوں اور مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم سنگ میل عبور کر رہی ہے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور علاقائی روابط میں نمایاں کامیابیوں کی دس سالہ تقریبات منا رہی ہے۔

Comments Off on ایک سال میں سی پیک کے تحت اربوں روپے کے بڑے منصوبے مکمل ہوئے،احسن اقبال

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …