ای سی این ای سی کی جانب سے خیبر پاس کوریڈور کو کھولنے سےخطے میں ربط سازی اور تجارت کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا۔۔۔۔
خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل (ای سی این ای سی) نے خیبر پختونخواہ اکنامک کوریڈور کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس اکنامک کوریڈور کے ساتھ 48 کلو میٹر پر مشتمل پشاور تا طورخم دو لائینی موٹروے بھی شامل ہوگا۔اس پراجیکٹ سے مقامی آبادی کو ایک لاکھ روزگار کے نئے مواقع میسر آئینگے۔خیبر پختونخواہ اکنامک کوریڈور پاکستان اور افغانستان کو سینٹرل ایشیاء سمیت پورے خطے کی تجارت اور کاروبار سےجوڑنے میں نہایت معاون ثابت ہوگا۔ صوبائی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پشاور-طور خم موٹروے پاکستان کے شمالی حصے کو جنوبی حصے سے جوڑنے اور روابط کو کراچی سے گوادر اور پھر سینٹرل ایشیاء تک بڑھانے میں نہایت مدگار ثابت ہوگا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …