Home Latest News Urdu ای سی سی سینڈک کاپر گولڈ پروجیکٹ کی لیز میں توسیع کی منظوری دے گی۔
Latest News Urdu - February 9, 2022

ای سی سی سینڈک کاپر گولڈ پروجیکٹ کی لیز میں توسیع کی منظوری دے گی۔

.

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) آج 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جس میں سینڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ کے چینی کنٹریکٹرز کو لیز میں توسیع اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چینی پاور پروڈیوسرز کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹیکس میں رعایتوں کی بحالی شامل ہے۔جبکہ ای سی سی انڈپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی طرز پر پبلک سیکٹر پاور پروڈیوسرز کے لیے ادائیگی کے منصوبے پر بھی غور کرے گی۔واضح رہےکہ میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا (ایم سی سی) اور سرکاری ملکیت سیندک میٹلز لمیٹڈ (ایس ایم ایل) نے 2017 میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت چینی فرم نے سیندک کاپر گولڈ پروجیکٹ کو پانچ سال تک آپریٹ کرنا تھا۔ لیز کی مدت30 اکتوبر کو ختم ہونے والی ہے۔

Comments Off on ای سی سی سینڈک کاپر گولڈ پروجیکٹ کی لیز میں توسیع کی منظوری دے گی۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …