Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت گزشتہ 8 سال میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، وزیراعظم عمران خان۔
Latest News Urdu - February 9, 2022

سی پیک کے تحت گزشتہ 8 سال میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، وزیراعظم عمران خان۔

.

چینی میڈیا کو دیئے گئےانٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان کے چین اور امریکا دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں اور وہ 1970 کی دہائی کا وہی اہم کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے جس نے امریکا اور چین کو قریب لایا تھا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چین نے وبائی مرض کے پھیلاؤ کے فوراً بعد امداد اور ویکسین فراہم کرکے پاکستان کی مدد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تقریباً 20 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے اور غربت کے خاتمے کا چینی ماڈل ایک بہترین ماڈل ہے جس کی پیروی کرکے غربت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ وہ کس طرح استحکام اور خوشحالی لانے میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔

Comments Off on سی پیک کے تحت گزشتہ 8 سال میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، وزیراعظم عمران خان۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …