بیجنگ میں پاک چین سائنس اینڈٹیکنالوجی تعاون مرکز کا افتتاح
.
چین پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن سینٹر بیجنگ میں قائم کیا گیا ہے تاکہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔اس سنٹر کا افتتاح چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق اور بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹڑیل پروموشن ایسوسی ایشن(زیڈ بی آر اے) کے صدر ژانگ شیاڈونگ نے کیا۔ اس موقع پرآگاہ کیا گیا کہ مرکز سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا اور دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






