Home Latest News Urdu سی پیک اعلیٰ معیاری ترقی کے سفر پر گامزن ہے، چینی سفیر نونگ رونگ
Latest News Urdu - October 31, 2022

سی پیک اعلیٰ معیاری ترقی کے سفر پر گامزن ہے، چینی سفیر نونگ رونگ

.

اسلام آباد میں پاکستان چائنا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہےکہ سی پیک کے تحت صنعتی، زرعی، تکنیکی اور سماجی و اقتصادی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اعلیٰ معیاری ترقی کا سفر جاری ہے۔ مختلف منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ ایک چینی کمپنی لاہور میں ایک سو پچاس ایکڑ اراضی پر ٹیکسٹائل انڈسٹریل زون بنا رہی ہے جس کی کل سرمایہ کاری ایک سو پچاس ملین ڈالر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چین نے چھ سو چالیس ملین یوان کا عطیہ دیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ کے دوران چین اس سلسلے میں مزید مدد کا اعلان کرے گا تاکہ پاکستان کو سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے۔

Comments Off on سی پیک اعلیٰ معیاری ترقی کے سفر پر گامزن ہے، چینی سفیر نونگ رونگ

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔