سی پیک بزنس کونسل سی پیک پورٹ فولیو کو ترقی کی ایک نئی جہت سے روشناس کرنے کے لئے پُر عزم۔
.
حال ہی میں دوبارہ تشکیل دی گئی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بزنس کونسل نے نئے منصوبوں اور تعاون کے شعبوں کو شامل کرکے سی پیک پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس میں سیاحت کے شعبے کے امکانات کو اجاگر کیا گیا ہےاور اقتصادی زونزکے لئے ون ونڈو سہولیات کی تجویز پیش کی گئی ہے اس کےعلاوہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے چینی کرنسی رینمبی میں لین دین کی سہولت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی کو یقینی بنانے کے طریق کار کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…





