Home Latest News Urdu سی پیک تیزی سے تکمیل کی راہ پر گامزن، توانائی اور انفراسٹریکچر کے منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں،چینی سفیر نونگ رونگ۔
Latest News Urdu - April 20, 2021

سی پیک تیزی سے تکمیل کی راہ پر گامزن، توانائی اور انفراسٹریکچر کے منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں،چینی سفیر نونگ رونگ۔

.

پشاور کے خصوصی دورے کےدوران چائینہ ونڈو کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک تیزی سے تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کے دوران ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر توجہ دی جارہی تھی جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے لئے کچھ کارگو گوادر بندرگاہ سے آرہا تھا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں نے راشکئی خصوصی اقتصادی زون کو اپنی اہم ترجیحات کا حصہ بنایا ہے۔

Comments Off on سی پیک تیزی سے تکمیل کی راہ پر گامزن، توانائی اور انفراسٹریکچر کے منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں،چینی سفیر نونگ رونگ۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…