سی پیک تیزی سے تکمیل کی راہ پر گامزن، توانائی اور انفراسٹریکچر کے منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں،چینی سفیر نونگ رونگ۔
.
پشاور کے خصوصی دورے کےدوران چائینہ ونڈو کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک تیزی سے تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کے دوران ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر توجہ دی جارہی تھی جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے لئے کچھ کارگو گوادر بندرگاہ سے آرہا تھا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں نے راشکئی خصوصی اقتصادی زون کو اپنی اہم ترجیحات کا حصہ بنایا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…




