سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے باہمی اعتماد و یگانگت کے رشتےکو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ….جبکہ اس میگا پراجیکٹ میں صحت عامہ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے کئی مواقع موجود……..محمد صادق سنجرانی
Enter Your Summary here.
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جمعرات کے روز چین کے صحت عامہ کے وفد سے ملاقات میں پاکستان کے صحت عامہ کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ میں صحت عامہ کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے کئی مواقع موجود ہیں جن میں سرمایہ کاری سے صحت عامہ سے متعلق مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد بھی مستفید ہونگے. اس دوران چینی صحت عامہ کے وفد کے راہنما نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پاکستان کے مختلف شہروں میں صحت عامہ شعبے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے آغاز کے بعد دونوں ملکوں کے باہمی اعتماد میں مضبوطی جبکہ باہمی تعاون میں تیزی آئی ہے اور مستقبل میں یہ میگا پراجیکٹ دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے بھی نیک شگون ثابت ہوگا
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…