سی پیک نے پاک چین تعلقات کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔
.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری سکے کے اجراء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے لئے نئی راہ ہموار کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد پاکستان کی توانائی کے مسائل اور انفراسٹرکچر میں بہتری آئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے کے تحت ملک میں صنعتی ترقی کا فروغ جاری ہے۔ مزید برآں انہوں نے دونوں آئرن برادرز کے مابین سدا بہار دوستی پر روشنی ڈالی اور اس رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …