Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان کی پائیدار اور جامع اقتصادی نمو میں اہم کردار ادا کررہا ہے،وفاقی وزیر علی زیدی ۔
Latest News Urdu - May 29, 2021

سی پیک پاکستان کی پائیدار اور جامع اقتصادی نمو میں اہم کردار ادا کررہا ہے،وفاقی وزیر علی زیدی ۔

.

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سی پیک میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے تجارتی ، صنعتی اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے راشکئی خصوصی اقتصادی زون کے تجارتی آغاز کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان کی پائیدار اور جامع نمو میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چین پاکستان میں نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے کیونکہ حکومت چینی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی مراعات پر بھی منصوبہ سازی کر رہی ہے۔ آر ایس ای زیڈ کے آغاز میں چین کے انٹرپرائز سنچری اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ نے 366 ​​ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

Comments Off on سی پیک پاکستان کی پائیدار اور جامع اقتصادی نمو میں اہم کردار ادا کررہا ہے،وفاقی وزیر علی زیدی ۔

Check Also

وزیر اعظم شہاز شریف کا ایس سی او پلیٹ فارم سے مربوط، خوشحال خطے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنےپر زور۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ مربوط اور خوشحال …