سی پیک ڈی آئی خان روٹ خطے کے عوام کے لئے نہایت مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے کمشنر عامر لطیف نے کہا ہے کہ سی پیک ضلع ڈیرہ میں سماجی و اقتصادی خوشحالی کا موجب بنےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے گزرنے والے سی پیک روٹ پر کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور جلد ہی ٹریفک کے لئے کھلا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے وہاں کے لوگوں کی زندگی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے سے ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد کے درمیان فاصلہ کم ہو کر صرف 280 کلومیٹر ہوگا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…