Home Latest News Urdu سی پیک کا مغربی روٹ مقامی معیشت کو مستحکم کر رہا ہے۔
Latest News Urdu - August 31, 2021

سی پیک کا مغربی روٹ مقامی معیشت کو مستحکم کر رہا ہے۔

.

سی پیک کے مغربی روٹ کے تحت ہکلہ-ڈی آئی خان موٹروے (ایم-14) نےجنوبی خیبر پختونخوا کے تعمیراتی شعبے کو فروغ دیا ہے۔ توقع ہے کہ اس موٹروے کا باقاعدہ افتتاح ستمبر میں کیا جائے گا اور اگلے مرحلے میں اسے ژوب-کوئٹہ کے ساتھ جوڑا جائے گا۔اس کے علاوہ مغربی روٹ کے ساتھ ساتھ کئی ترقیاتی منصوبے جیسے ہوٹل ، بازار ، دکانیں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے تعمیراتی سلسلے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پہلے مرحلے میں ملازمین کو ان منصوبوں سے فائدہ ہوا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔ ان منصوبوں کے علاوہ کے پی حکومت نے سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے متوقع 10 ویں اجلاس میں صوبے کے جنوبی اضلاع کی ترقی کے لیے چار میگا پراجیکٹس تجویز کیے ہیں۔

Comments Off on سی پیک کا مغربی روٹ مقامی معیشت کو مستحکم کر رہا ہے۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …