سی پیک گرین کوریڈور پاکستان کی معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گا۔
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان سال 2030 تک 30 فیصد قابل تجدید توانائی کا ہدف حاصل کرنا چاہتا ہے اور سی پیک اس کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سی پیک کے تحت ملک میں ہائیڈرو ، ونڈ اور سولر پاور سمیت متعدد قابل تجدید توانائی کے منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں۔ اسی طرح وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت ملک میں صنعتی کاری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ دریں اثناء وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ سی پیک گرین کوریڈور بنا کر پورے خطے کے پائیدار مستقبل کے لیے کام کیا جا رہاہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …