Home Latest News Urdu دیرموٹر وے کے دائرہ کار کو سی پیک کے تحت چین تک بڑھایا جائے گا۔
Latest News Urdu - September 13, 2021

دیرموٹر وے کے دائرہ کار کو سی پیک کے تحت چین تک بڑھایا جائے گا۔

.

خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک منصوبوں میں دیر موٹروے کو شامل کرنے اور چین تک راہ ہموار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ و صحت کے پی تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ دیر موٹروے  چترال اور گلگت سے منسلک ہو جائے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں انقلاب برپا کرے گا۔ دیر موٹر وے لوئر دیر ضلع میں 29 کلومیٹر لمبی ، چار لین ہائی وے ہے لیکن اگر اسے سی پیک پروجیکٹ کے طور پر شامل کیا جائے اور اسے 214 کلومیٹر تک وسعت دی جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جبکہ یہ قومی اقتصادی کونسل (ای سی این ای سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے منظور شدہ 339 ارب روپے مالیت کے تین بڑے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ کے پی حکومت نے سوات ایکسپریس وے فیز 2 کو سی پیک میں شامل کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Comments Off on دیرموٹر وے کے دائرہ کار کو سی پیک کے تحت چین تک بڑھایا جائے گا۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …