Home Latest News Urdu سی پیک گرین کوریڈور پاکستان کی معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گا۔
Latest News Urdu - September 13, 2021

سی پیک گرین کوریڈور پاکستان کی معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گا۔

.

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان سال 2030 تک 30 فیصد قابل تجدید توانائی کا ہدف حاصل کرنا چاہتا ہے اور سی پیک اس کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سی پیک کے تحت ملک میں ہائیڈرو ، ونڈ اور سولر پاور سمیت متعدد قابل تجدید توانائی کے منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں۔ اسی طرح وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت ملک میں صنعتی کاری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ دریں اثناء وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ سی پیک گرین کوریڈور بنا کر پورے خطے کے پائیدار مستقبل کے لیے کام کیا جا رہاہے۔

Comments Off on سی پیک گرین کوریڈور پاکستان کی معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گا۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …