Home Latest News Urdu ماہرین کی جانب سے نوجوانوں کو سی پیک کے فوائد سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھنےکی ترغیب۔
Latest News Urdu - April 9, 2021

ماہرین کی جانب سے نوجوانوں کو سی پیک کے فوائد سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھنےکی ترغیب۔

.

ایک سیمینار کے دوران پالیسی ڈویلپمنٹ کے ماہر ڈاکٹر موحد افتخار نے چین کی بیرون ممالک بندرگاہوں پر سرمایہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور بی آر آئی کے تحت بدلتی ہوئی عالمی معیشت کو سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان صنعتی ترقی کا ایک مرکز بن کر ابھر رہاہے جو گوادر پورٹ کی ترقی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رابطہ کاری کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستانی نوجوان ثقافتی تبادلہ ، زبان ، ٹیکنالوجی ، اعلٰی تعلیم ، انٹرپرینرشپ ، زراعت ، خوراک اور ماہی گیری اور جانوروں سے متعلق سائنسی مصنوعات اور صلاحیت و استعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ ایک اور ماہر ڈاکٹر اعزاز علی خوہارو ، ڈین فیکلٹی آف زرعی سوشل سائنسز ، ایس اے یو ٹنڈوجام نے کہا کہ سی پیک طلباء کو ایس ایم ای کے قیام اور ترقی کے کثیر مواقع فراہم کرتا ہے۔

Comments Off on ماہرین کی جانب سے نوجوانوں کو سی پیک کے فوائد سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھنےکی ترغیب۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …