Home Latest News Urdu مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چینی سفیر نونگ رونگ کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں پاک چین تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Latest News Urdu - May 7, 2021

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چینی سفیر نونگ رونگ کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں پاک چین تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

.

چینی سفیر نونگ رونگ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی کے حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف سے پارٹی کے متعدد عہدیداروں کی موجودگی میں ملاقات کی۔ شہباز شریف نے چینی سفیر کا استقبال کیا اور ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ چین پاکستانیوں کے دوسرے گھر کی طرح ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ دنوں میں آئرن برادرز کے مابین یہ تعلق مضبوط اور مزیدگہرا ہوگا۔ انہوں نے وبائی مرض کے دوران چین کی مدد کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی خوشحالی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

Comments Off on مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چینی سفیر نونگ رونگ کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں پاک چین تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …