Home Latest News Urdu نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی پولیٹبیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی سےملاقات۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی پولیٹبیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی سےملاقات۔

.

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی پولیٹبیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے ڈسیپلن انسپیکشن کے سیکرٹری، لی شی سے بیجنگ میں ملاقات ہوئی. وزیرِ اعظم نے لی شی کو چین کی جانب سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی. وزیرِ اعظم نے لی شی کو پولیٹبیورو قائمہ کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی. دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین سیاسی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے اہم امور پر بلامشروط تعاون پر اتفاق کیا. انہوں نے اقتصادی تعاون بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر پر نئے جوش و جذبے سے بھر پور توجہ مرکوز کرنے پر بھی اتفاق کیا. ملاقات میں چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھانے کئے اقدامات پر گفتگو ہوئی. ان شعبوں میں انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کان کنی و معدنیات، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ صنعتی تعاون اور خصوصی سرمایہ کاری زونز کی تعمیر شامل ہیں. .

Comments Off on نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی پولیٹبیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی سےملاقات۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …