Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کے تحت ترقی کے سفرمیں چینی کمپنیوں کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
Latest News Urdu - August 7, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کے تحت ترقی کے سفرمیں چینی کمپنیوں کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

.

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کے معاشی منظر نامے میں تبدیلی آئی ہے۔ اسلام آباد میں معروف چینی بینکوں اور کمپنیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں چین کا کردار اہم ہے، پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے، چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے، سی پیک صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا اہم جزو ہے، چینی کمپنیوں نے سی پیک میں 30 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی، اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چینی تعاون لازوال دوستی کا عکاس ہے، سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے ماہرین اور عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں دوست ممالک تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کے تحت ترقی کے سفرمیں چینی کمپنیوں کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…