وزیراعظم شہباز شریف نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
.
وزیراعظم شہبازشریف نے میانوالی میں چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چشمہ 5 جوہری توانائی منصوبہ بذات خود بہت بڑا سنگ میل، کامیابی کی زبردست کہانی اور دو عظیم دوستوں کے درمیان تعاون کی شاندار علامت ہے، صدر شی جن پنگ اور چینی حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چشمہ 5 نیوکلیئر منصوبہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون کا عکاس ہے، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، ایسے منصوبوں کا افتتاح افواہیں پھیلانے والوں کو مؤثر جواب ہے۔ اس موقع پر وزیر توانائی خرم دستگیر، احسن اقبال اور چینی حکام وزیراعظم کے ہمراہ تھے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، سی 5 بجلی گھر کے قیام سے بجلی کے شارٹ فال میں 1200 میگا واٹ کی کمی ہوگی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…