Home Latest News Urdu وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،شہباز شریف کو شی جن پنگ کا خط پیش کیا
Latest News Urdu - August 6, 2026

وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،شہباز شریف کو شی جن پنگ کا خط پیش کیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، چینی سفیر نےشہباز شریف کو شی جن پنگ کا خط پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سفیر نے وزیراعظم کو چین کے صدر شی جن پنگ کا ایک خط پیش کیا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کے خط پر اظہارِ تشکر کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مثبت پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے چین کے ساتھ ‘آل ویدر اسٹریٹیجک شراکت داری’ کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments Off on وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،شہباز شریف کو شی جن پنگ کا خط پیش کیا

Check Also

پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس اختتام پذیر، 1.492 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط