وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران چین کے ساتھ تعلقات کے مزید استحکام کے لیے پُر امید۔
.
چائینہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئندہ دورے کے دوران چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارتی و کاروباری تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے پُر امید ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ اور چینی قیادت کے ساتھ گفت و شنید کے منتظر ہیں۔ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے چین کی طرف سے دی جانے والی امداد کے حوالے سے انہوں نے چینی قیادت،عوام اور کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دل کھول کر تعاون کیا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جو دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے فلیگ شپ منصوبے نے پاکستان میں توانائی کے شعبے اور انفراسٹرکچر میں ایک انقلاب پیدا کیا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…