وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پاک چین سفارتی تعلقات کی 71 سالہ سالگرہ کی مناسبت سے چینی سفارتخانے کا دورہ
.
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 71 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس دن کو “تاریخی” قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین شراکت داری نے علاقائی خوشحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں معاشی اور انسانی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے مفادات کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔ مریم اورنگزیب کے مطابق سی پیک ایک تاریخی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی عمدہ مثال ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نےوزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سفارت خانے کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم کاپیغام پڑھ کر سنایا۔ چین کے ناظم الامور پانگ چنکسو نے کہا کہ چین اور پاکستان قریبی پڑوسی ہیں جو پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کا مستقبل مشترکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمارے دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی قیادت میں فروغ پا رہے ہیں۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…