پاکستان اور چین صنعتی سرمایہ کاری کو تیز کریں گے۔
.
اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون سے متعلق پاک چین مشترکہ اقتصادی کمیٹی (جے ای سی) کے 15ویں اجلاس کے ورچوئل اجلاس کے دوران پاکستان اور چین دونوں نے سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو تیز رفتار بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے جے ای سی کی میزبانی پر چین کی حکومت کی تعریف کی جبکہ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان اور چین سی پیک کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جس میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں۔
Comments Off on پاکستان اور چین صنعتی سرمایہ کاری کو تیز کریں گے۔