پاکستان اور چین نے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنے کا معاہدہ کر لیا
.
نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہاکہ ہم نے چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے،پاکستان کوہم نے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کا ایک علاقائی مرکز بنانا ہے۔ اس سے پاکستان کو انٹرنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کی مد میں بھاری ریونیو حاصل ہو سکتا ہے۔گزشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کام آپریٹر نے پاکستان میں پہلے ڈیٹا سینٹر اور کیریئر نیوٹرل انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کی بنیاد رکھ دی ہے، ملک میںمتحدہ عرب امارات کے ایکسچینج پوائنٹ سے انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی مزید پختہ ہو گی۔ انہوں نےکہا کہ اس ڈیٹا سینٹر کا کام پی ٹی سی ایل سنبھالے گی،پاکستان میں گوگل کلاؤڈ اور دیگر سروسز شروع ہو سکیں گی، پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین مقامی طور پر ان تمام سروسز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …