Home China Visit PM Shehzab پاکستان اور چین کی جانب سے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ؛ سی پیک پیش رفت تیز کرنے کا تہیہ۔

پاکستان اور چین کی جانب سے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ؛ سی پیک پیش رفت تیز کرنے کا تہیہ۔

.

پاکستان اور چین نے متعدد شعبوں خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) سے متعلق اہم ترقیاتی شعبوں میں وسیع تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں دونوں فریقین نے کہا ہےکہ انہوں نے دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبوں، سیلاب کی بحالی، اقتصادی خوشحالی، دہشت گردی، ای کامرس، غربت کے خاتمے سمیت مختلف موضوعات بشمول دفاع، سیاحت، علاقائی امن اور سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔۔ دونوں فریقین نے ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے درمیان چین پاکستان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ چین نے کہا ہےکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ اپنی خارجہ پالیسی میں سب سے زیادہ ترجیح دی جائے گی۔ پاکستان کی طرف سے اس کا جواب دیا گیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پاک چین تعلقات اس کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہیں اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر باہمی تعاون کا اعادہ کیا۔

Comments Off on پاکستان اور چین کی جانب سے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ؛ سی پیک پیش رفت تیز کرنے کا تہیہ۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔