پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات ہر دور میں مثالی رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
.
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات ہر دور میں انتہائی قابل اعتبار اور مثالی رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنا کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی سربراہی کمپنی کے وائس چیئرمین تان گو فو کررہے تھے۔اس ملاقات میں وزیراعظم نے کمپنی کے وائس چیئرمین تان گو فو کی جانب سے پاکستان میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کے عزم کو سراہا، انہوں نے چائنا کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کو پاکستان میں قابل تجدید خصوصا شمسی توانائی کے منصوبہ جات میں بھرپور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…