Home Latest News Urdu پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے خصوصی اقتصادی علاقوں کو فعال کرنے کے لئے جامع پالیسی رپورٹ کا اجراء۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 5, 2019

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے خصوصی اقتصادی علاقوں کو فعال کرنے کے لئے جامع پالیسی رپورٹ کا اجراء۔۔۔۔

معتبر غیر سرکاری ادارہ پاکستان بزنس کونسل(پی بی سی)نے پاکستانی خصوصی اقتصادی علاقوں کے لئے بین الاقوامی طرز کا قابلِ عمل ضابطہ مرتب کیا ہے۔پی بی سی نے خطے کے دیگر ممالک کی پالیسیوں کا جامع موازنہ کرکے ان پالیسیوں کو پاکستان کی معیشت کے لئے بار آور قرار دیا ہے۔ان پالیسیوں میں کسی ملک کے برآمدات میں محض اضافے سے معیشت مستحکم نہیں ہوتی جبکہ درآمدات میں مسلسل اضافہ ہو اس صورت میں ممالک کو اپنی درآمدات میں کمی لانی چاہیے۔اسی طرح خصوصی اقتصادی علاقوں کے لئے ہائبرد حکمت عملی کے ذریعے سے مقابلے کی صورت پیدا کرکے قابلِ استطاعت اراضی،بہتر انفراسٹریکچر اور بنیادی سہولیات کو مناسب قیمتوں پر مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جسے عالمی طور پر ‘پلگ اینڈ پلے’ماڈل بھی کہا جاتا ہے۔اسی طرح پی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کلسٹر کنسنٹریشن ماڈل کے ذریعے سے چین اور بنگلہ دیش کئی شعبوں کے سپلائی چَین پر خاص توجہ دے کر بہتر انداز میں استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور پاکستان کو بھی گارمینٹس اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔پاکستان کا دھابیجی کا خصوصی اقتصادی علاقہ اپنے اہم محل وقوع کے باعث ملک میں خام مال کی امپورٹ اور تیار شدہ مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان ورک فورس مینجمنٹ پر بھی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس میں غیرملکی ورکرز کو پہلی دفعہ 2 سالہ ورک ویزے کا اجراء شامل ہے جس کی مدت ختم ہونے کے بعد کمپنیوں پر لازم ہوگا کہ وہ غیرملکی ملازموں کی تعداد 5 فیصد تک لائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کرتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں گوادر پورٹ…