Home Gwadar Updates Urdu گوادر میں 300میگاواٹ کول-فائرڈ پاور پلانٹ کا افتتاح۔۔۔۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - November 5, 2019

گوادر میں 300میگاواٹ کول-فائرڈ پاور پلانٹ کا افتتاح۔۔۔۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار نےگوادر میں 300میگاواٹ کول-فائرڈ پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔اس موقع پر چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی) کے وائس چئیرمین نِنگ جیزے،چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی اور کئی اہم عہدیداران کے علاوہ چینی وفد کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ حکومت نے سی پیک منصوبہ کے کئی پراجیکٹس کے کام کی پیش رفت کو تیز کیا ہے جس کی واضح مثال گوادر پاور پلانٹ پر کام کی شروعات ہے۔اس کے علاوہ چین کے این آر سی کے وائس چئیرمین اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے درمیان دو طرفہ میٹنگ کا بھی انعقاد ہوا جس میں پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی نے گوادر میں حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔این ڈی آر سی کے وائس چئیرمین نے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے گوادر میں مزید سرمایہ کاری فروغ پانے کی امید ظاہر کی۔اس موقع پر چین نے 4000سولر پینلز اور 700سکول یونیفارم گوادر کی مقامی آبادی میں تقسیم کیا۔اس کے علاوہ چائینہ-پاکستان فقیر کالونی مڈل سکول کی توسیعی پراجیکٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی کمرشل کمپلکس پراجیکٹ کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 13 مئی سے چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک عوامی جمہوریہ چین کے دار الحکو…