Home Latest News Urdu پاکستان ورلڈ کینال سٹیز آرگنائزیشن میں شمولیت کا خواہاں۔
Latest News Urdu - August 31, 2023

پاکستان ورلڈ کینال سٹیز آرگنائزیشن میں شمولیت کا خواہاں۔

.

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین کے جیانگ سو کے شہر یانگژو میں منعقدہ ورلڈ کینال سٹیز فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے تنظیم میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ 24 اگست کو منعقدہ ورلڈ کینال سٹیز فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے تجارت، ثقافت اور رابطے کے ذرائع کے طور پر کینال کے کردار پر روشنی ڈالی۔ یانگژو کے قدرتی مناظر اور ثقافت کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ، انہوں نے گرینڈ کینال کے ساتھ ایک بڑے شہر کے طور پر یانگژو کی تاریخی اہمیت کو تسلیم کیا۔ سفیر پاکستان نے حاضرین کو دریائے سندھ کے کنارے پاکستان کے نہری نظام کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام ہے جو 48 ملین ایکڑ رقبے کو سیراب کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کینال سٹیز آرگنائزیشن میں شمولیت میں پاکستان دلچسپی رکھتا ہے۔

Comments Off on پاکستان ورلڈ کینال سٹیز آرگنائزیشن میں شمولیت کا خواہاں۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…