Home Opinion Editorials in Urdu پاکستان چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزیدبڑھانے کا خواہاں ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
Opinion Editorials in Urdu - October 31, 2022

پاکستان چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزیدبڑھانے کا خواہاں ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

.

چینی اخبار گلوبل ٹائمز میں لکھے گئے ایک مضمون میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کو بخوبی احسن طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے اور صنعتی تعاون کو بڑھا کر چین کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری میں تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر آئی کے فلیگ شپ سی پیک نے چند سالوں کے مختصر عرصے میں ہماری سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور خطے کے لیے گیم چینجر کے طور پر سی پیک ان کی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون ہے اور اس کے سبب توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور متنوع شعبوں میں تعاون کے لیے ایک اہم بنیاد فراہم کرنےکا مرحلہ طے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین اپنے عوام کے روشن مستقبل کے ساتھ ساتھ وسیع تر خطے کے امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے مشترکہ وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

Comments Off on پاکستان چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزیدبڑھانے کا خواہاں ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…