پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور وِن-وِن تعاون پر مبنی ہیں،سینیٹر مشاہد حسین سید۔
Enter Your Summary here.
سینیٹ آف پاکستان کی دفاعی کمیٹی اور پاک چائینہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوٸے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اعتماد،احترام اور وِن-وِن تعاون کے مضبوط بنیادوں پر تعلقات استوار ہیں۔مزید برآں، انہوں نے کہا کہ جنوب سے شمال تک سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر اور نیشنل گرڈ میں ہزاروں میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے ذریعے چین نے سی پیک کے تحت نمایاں کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کو توانائی کے بحران کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد فراہم کی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…