چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کے سبب تجارت فروغ پانے کے ساتھ دونوں ملکوں کی سدا بہار سٹریٹیجک شراکت داری مستحکم۔۔۔۔چینی اتاشی برائے پاکستان۔
چینی سفارت خانہ برائے پاکستان کے اکنامک اینڈ کمرشل آفس کے منسٹر ڈاکٹر وانگ ژی ہوا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کے سبب پاکستان کی مصنوعات کو چینی منڈی میں رسائی حاصل کرنے کے علاوہ دونوں ملکوں کی تجارتی توازن ہموار ہونے کے ساتھ ساتھ سدا بہار سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے شاندار مواقع میسر آئیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II دونوں ملکوں کےباہمی اہداف کو حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔اسی طرح چین نئے آزاد تجارتی معاہدہے کے تحت پاکستان کی معیاری مصنوعات کو درآمد کرے گا جس کے سبب دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں توازن پیدا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زیرو ٹیکس مصنوعات کا تناسب بلاآخر 35فیصد سے بڑھا کر 75فیصد تک پہنچا دیا جائے گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …