Home Gwadar Updates Urdu پاکستان کا براستہ گوادر بندرگاہ برآمدات کا باقائدہ آغاز۔۔۔۔۔۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - December 16, 2019

پاکستان کا براستہ گوادر بندرگاہ برآمدات کا باقائدہ آغاز۔۔۔۔۔۔

پاکستان نے پہلی بار گوادر بندرگاہ کے ذریعے باقائدہ طور پر برآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔ مشیر وزیراعظم برائے تجارت و صنعت عبد الرزاق کی ٹویٹ کے مطابق 50,000 ڈالر کی لاگت کے سمندری خوراک پر مشتمل تین کنٹینرز گوادر بندرگاہ سے مشرقی بعید کے ممالک کی جانب روانہ کیے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے کراچی بندگاہ پر بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کنٹینر کی کلیئرنس کیلئے ویب بیسڈ ون کسٹم کلئیرنس سسٹم (ویباک) کا باقائدہ استعمال کیا گیا جسے 19نومبر 2019ء کو گوادر بندرگاہ میں متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں چائینہ اوشین شپنگ کمپنی اور کراچی-گوادر-گلف سروس کی خدمات سے بھی استفادہ حاصل کیا جا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 13 مئی سے چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک عوامی جمہوریہ چین کے دار الحکو…