چیئرمین سینیٹ اور چینی سفیر نے دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کا عہد کر لیا۔
.
پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیر نونگ رونگ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور مفاہمت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں دونوں ممالک نے دو طرفہ قانون ساز اداروں کے مابین تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔یاد رہے کہ سی پیک کے آغاز کے بعد سے چین اور پاکستان کے عہدیدار تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






