چینی کولڈ چَین ٹیکنالوجی پاکستان کی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے علاوہ زرعی برآمدات کو فروغ دے گی ۔
.
ہیفی لیانہوئی ریفریجریشن ایکوپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے نائب صدر چن لن نے مشورہ دیا ہے کہ چین کی کولڈ چَین ٹیکنالوجی پاکستان کے زراعت سے متعلق مسائل کا حل ثابت ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کولڈ چَین پلانٹس لگا کر ہم پاکستان کی زرعی مصنوعات کو اہمیت دے سکتے ہیں جو اس کے بعد پوری دنیا میں برآمد ہوسکتی ہیں۔ پاکستان اور چین پہلے ہی بیج کولڈ اسٹوریج کے شعبے میں تعاون کر رہے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی اس سلسلے میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






