Home Latest News Urdu چیئرمین سینیٹ سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - August 11, 2022

چیئرمین سینیٹ سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

.

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن ، خوشحالی اور ترقی کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں حقیقی دوست ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ، ہم چینی قومی مفاد کے بنیادی امور ون چائنہ پالیسی ، تائیوان ، تبت اور ہانگ کانگ کی حمایت کرتے ہیں ۔۔چینی سفیرنونگ رونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین کے تجربات پاکستان کی سماجی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے ۔ پاکستان چین کا قریبی دوست ہے ، اسلیے چین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے

Comments Off on چیئرمین سینیٹ سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …