چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں،باؤ ژونگ،چیئرمین چینی کمپنی
.
گوادر پورٹ کے چائنہ بزنس سینٹر میں منعقدہ پاکستان انرجی ڈویلپمنٹ کانفرنس 2022 سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ ژانگ باؤ ژونگ نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ سرمایہ کاری کے شعبے بہت متنوع ہیں اور ان میں ریفائنری،مینو فکچرنگ اینڈ اسمبلی، پیٹرو کیمیکل اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے درخواست کی کہ وہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ باؤزونڈگ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے چینی اور مقامی آبادی کے ساتھ قریبی تعاون کا مشاہدہ کیا ہے اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کا تعاون خوش آئیند ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…