Home Latest News Urdu پاکستان اور چین مضبوط دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ
Latest News Urdu - May 13, 2022

پاکستان اور چین مضبوط دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ

.

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عہد کیا ہے اور کسی بھی ملک یا طاقت کواس تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو نقصان پہنچانے کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین دونوں کےوزرائے خارجہ نے اپنی ورچوئل میٹنگ کے دوران اسٹریٹجک تعاون پر مبنی اتحاد اور سیاسی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین معاشی اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ترقی کی حکمت عملی کو پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا خواہاں ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین مضبوط دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک،ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانا نا گزیر: اسحاق ڈار اور وانگ ژی کا اتفاق

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں چین…