Home Latest News Urdu چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں،باؤ ژونگ،چیئرمین چینی کمپنی
Latest News Urdu - May 13, 2022

چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں،باؤ ژونگ،چیئرمین چینی کمپنی

.

گوادر پورٹ کے چائنہ بزنس سینٹر میں منعقدہ پاکستان انرجی ڈویلپمنٹ کانفرنس 2022 سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ  ژانگ باؤ ژونگ نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ سرمایہ کاری کے شعبے بہت متنوع ہیں اور ان میں ریفائنری،مینو فکچرنگ اینڈ اسمبلی، پیٹرو کیمیکل اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے درخواست کی کہ وہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ باؤزونڈگ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے چینی اور مقامی آبادی کے ساتھ قریبی تعاون کا مشاہدہ کیا ہے اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کا تعاون خوش آئیند ہے۔

Comments Off on چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں،باؤ ژونگ،چیئرمین چینی کمپنی

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک،ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانا نا گزیر: اسحاق ڈار اور وانگ ژی کا اتفاق

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں چین…